شادی کور ڈیم کے ایریا میں بارش ہونے کی وجہ سے پانی کا تازہ ریلہ ڈیم میں داخل،اسپل وے چلنے کی وجہ سے چینل دو روز کے لیے بند کردی گئی ہے،ایکسیئن ایری گیشن گلاب بلوچ کے مطابق گزشتہ دو روز سے شادی کور ڈیم کے ایریا میں بارشیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شادی کور ڈیم میں پانی کا تازہ ریلہ داخل ہورہا ہے اور اسپل وے بھی چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے تازہ ریلے کے باعث مین چینل کو بند کردیاگیا ہے اور دو دن تک چینل مزید بند رہے گا جس سے پانی کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ پانی کے تازہ ریلے کے ساتھ کیچڑ اور درخت کی شاخیں بھی آجاتی ہیں اور باہر آنے کے لیے انھیں کسی راستے کی ضرورت ہوتی ہے اگر ایسے میں چینل کو کھولا جائے تو یہ کیچڑ اور درخت کی شاخیں مین چینل کے اندر آکر اسے مکمل طور پر چوک کردینگے جس سے مذید پریشانی لاحق ہوسکتی ہے ۔ مین چینل کو چوک ہونے سے بچانے کے لیے اسے دو دن کے لیے بند کردیاگیا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.