چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمیشہ سے قانون نہیں زور زبردستی کا راج چل رہا ہے جو قابلِ نفرت عمل ہے، یہاں پر طاقتور کے لیے اَور قانون اور کمزور کے لیے اور قانون ہے۔ پروفیسر صالح محمد شاد کے گھر پر چھاپہ اس بات کو درست ثابت کرتا ہے، تمام پاکستانی اور بین الاقوامی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنے کو بھرپور کوریج دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانی اور بین الاقوامی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنے کو بھرپور کوریج دیں تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ ریاستی اداروں کے ہاتھوں ہمارے لوگوں پر ہونے والے ظلم و ستم سے ہمارے دکھ اور درد کا علم ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے درست کہاہے کہ طاقتور کے لیے اور قانون اور کمزور کے لیے اور قانون ہے۔ پروفیسر صالح محمد شاد کے گھر پر چھاپا عمران کی بات کو درست ثابت کرتا ہے کہ سابق وزیراعظم کے لیے وہی قانون نرم گوشہ رکھتا ہے اور صالح محمد شاد کے لیے چادر اور چاردیواری کی پامالی، پروفیسر صالح محمد شاد کے گھر چھاپے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بے لگام ریاستی اہلکاروں کے چھاپے سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا ہے، گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے، یہاں ہمیشہ قانون نہیں زور زبردستی کا راج والا دھندا چلایا جاتا ہے جو قابل نفرت عمل ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.