- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023
بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے جبری گمشدگیوں میں تیزی سے شدت لائی گئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے میں پچاس سے زائد بلوچوں کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر نوجوان اور طالب علم شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک جانب سے پاکستانی فورسز اجتماعی سزا کے طور پر بلوچ جہد کاروں کے رشتہ داروں کو اٹھا کر لاپتہ کر رہی ہیں تو دوسری جانب حواس باختگی میں عام لوگوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شدت سے جاری ہے۔ اس حواس باختگی کی وجہ دو دہائیوں سے جاری بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد ہے۔ پاکستان کی کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو طاقت اور بندوق کی زور پر قومی تحریک کی حمایت سے دستبردار کیا جائے۔ اس میں ناکامی کے بعد پاکستان اپنی جبری گمشدگی کی پالیسی میں نہایت تیزی لائی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں جاری مظالم میں شدت، جبری گمشدگیوں میں اضافہ اور لوگوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کے خلاف بی این ایم عالمی سطح پراحتجاجی مظاہرے کرے گا۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک اور عالمی اداروں کو خطوط اور یاداشتیں جمع کرائی جائیں گی۔
Latest posts by BA WebDesk (see all)
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.