تربت :
تمپ پنجوئے ڈن میں سیکورٹی فورسزکی مبینہ مارٹرحملے کے خلاف تربت سول سوسائٹی اور حق دوکی جانب سے تربت پریس کلب روڈ سے ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکانے ہاتھوں میں واقعے کے خلاف درج نعروں پرمبنی پلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔
نعرہ بازی کرتے ہوئے ریلی کے شرکانے تربت چوک کی شمالی اسٹریٹ میں روڈ بند کرکے کے جلسہ کیاجس سے تربت سول سوسائٹی کے کنوینرگلزاردوست،جماعت اسلامی کے غلام یاسین ،حق کے یعقوب جوسکی ،ملانصیر،بی ایس اوتربت زون کے صدربالاچ رشید،بی ایس اوپجارکےمہران بلوچ،بی ایس اوکے یاوربلوچ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اپنی خفت مٹانے کے لئے اورحقائق کوچھپانے کے لئے زخمیوں کوچوری چھپے علاج کررہاہے،انہیں فوری طورپرچھوڑدیاجائے ہم خود انہیں بہترین علاج ومعالجہ فراہم کریں،اس کے لئے ہم چندہ کریں گے لیکن اپنے لوگوں کاخودعلاج کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ریاستی ڈیتھ اسکواڑنے ڈنک میں ملک نازکوشہید کیا اورآج وہ ماہکان زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث ہیں،اپنے لوگوں پرہونے والے ظلم کے خلاف قلم اور لفظ کے تمام محازوں کوبروئے کارلائیں گے اوراس ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں گے،یہ چوک گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے مظلوم عوام کے لئے آوازاٹھائی ہے اور ہمیشہ آوازاٹھاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بطورقوم اس ظلم کے خلاف اٹھنا ہوگا موت برحق ہے چاہے آپ لاتعلق رہیں بھی آپ نے ایک دن اس جہان فانی سے کوچ کرنا ہے توکیوں نہ اس زندگی کوبامعنی بناتے ہوئے اس مرنے کے خوف کونکالاجائے اور اپنے لوگوں کے ساتھ آوازملائی جائے۔
ریلی میں لواحقین خواتین سمیت طالبات نے بھی شرکت کی۔
- زیارت: محکمہ جنگلات کی غفلت اور لاپرواہی سے ایف سی صنوبر کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں مصروف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی - March 24, 2023
- بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں 45 لاکھ افراد مشکل ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، آئی آر سی - March 24, 2023
- کوئٹہ سے سی ٹی ڈیکے ہاتھوں زیر حراست ماحل بلوچ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی - March 24, 2023