خضدا:
وڈھ کے قریب کوئٹہ سے بیلہ جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرک میں تصادم سات افراد ہلاک ایک زخمی ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعٹ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار عبدالجبار، دھنی بخش، عبدالمجید، محمد سلیم اور طلحہٰ موقع پرہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔
لاشوں اور زخمیوں کو لیویز فورس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار وں نے ریسکیو کرکے سول ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا ۔
جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ان کے آبائی علاقہ ضلع لسبیلہ روانہ کر دیا گیا۔