لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے پارٹی نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے موجودہ وفاقی حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے سیلاب متاثرین کے فوری بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے بی این پی کے کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئےکیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسلہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے پارٹی نے ہر وقت ہر فورم پر حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے تاکہ سالوں سے لاپتہ کیے گئے نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ جائے ہماری سب سے پہلے ترجیح بھی مسنگ پرسنز رہے ہیں اور موجودہ وفاقی حکومت اس مسلے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور اس پر کافی سنجیدگی دکھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے تباہ کاریوں سے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور سینکڑوں جانیں ضائع ہوئے لوگوں کو معاشی حوالے سے بھی کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے جلد بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.