وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کو وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ‘ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق و ن لیگی قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسئلے کو گفتگو و شنید اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کرے گی ملاقات میں لاپتہ افراد کی بازیابی ‘ سیلابی نقصانات سمیت سیاسی و سماجی مسائل سے متعلق تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی ملاقات میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ احساس ہے لواحقین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ملاقات میں حالیہ بارشوں سے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق بھی تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں نے بلوچستان میں زراعت ‘ انفراسٹرکچر کو تباہی اور سماجی مسائل پیدا کر دیئے ہیں لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ امدادی کارروائیوں کو بلوچستان میں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ‘ نصیر آباد ڈ ¶یژن سمیت بلوچستان کے جن جن علاقوں میں تباہی ہوئی ہے حکومت کی اولین ترجیح یہی ہونی چاہئے کہ وہ عوام کو مشکلات حالات میں ریلیف دیں اب تو لوگ کھلے آسمان تلے سماجی مسائل کا شکار ہیں ملاقات میں کہا گیا ہے کہ جو جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں آج حکومت غیور بلوچستانیوں کی دوبارہ آبادکاری کیلئے فوری اقدامات کرے اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ ‘ وفاقی وزیر مملکت توانائی حاجی ہاشم نوتیزئی ‘ مرکزی رہنماءایم پی اے ثناءبلوچ بھی موجود تھے پارٹی قائد نے وزیراعظم سے کہا کہ بلوچستان کے زمیندار جو معاشی تنگ دستی کا سامنا کر رہے ہیں کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں بلوچستان کے علاقوں کو آفت زدہ قراردینے کے ساتھ ساتھ زمینداروں کو بلوں سے ریلیف دیا جائے کیونکہ زمینداروں کو حالیہ بارشوں سے کافی نقصان پہنچا ہے یقینا ان حالات میں زمیندار اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ بجلی کے بل ادا کر سکیں اس متعلق وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی جو مرکزی قیادت اور وفاقی وزراءپر مشتمل ہے جو ان مسائل کے حوالے سے سردار اختر جان مینگل و دیگر اکابرین سے ملاقات کرے گی اور بلوچستان کے مسئلہ کے حل کیلئے تفصیلاً گفتگو کی جائے گی ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے مخلوط حکومت اقدامات اٹھائے گی۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.