گوادر:
وزیراعظم محمد شہباز شریف پاک ایران بارڈر مارکیٹ کے منصوبے کے افتتاح کے لیئے مختصر دورے پر اسلام آباد سے گوادر پہنچے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں وزیراعظم کا استقبال کیا
صوبائی وزرا اراکین اسمبلی چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ سردار اختر جان مینگل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی تھے۔