عبدالحمید زہری کی صاحبزادی سعیدہ حمید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد عبدالحمید زہری کی جبری گمشدگی کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، آج بھی میرے والد کی خیر خبر نہیں آئی ہے، انہیں جبراً گمشدہ کرنے والے نہیں بتاتے میرے والد کا جرم کیا ہے، متعلقہ پولیس تھانہ بھی جھوٹی تسلیاں دے کر خاموش رہنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ کیوں خاموش رہیں؟۔ لاپتہ افراد کے احتجاجی دھرنے میں شامل عبدالحمید زہری کی چھوٹی صاحبزادی مہروز کو یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ تصویر میرے حوالے کیوں کی گئی ہے۔ وہ اپنے باپ کو کیوں نہیں دیکھ پاتی؟؟ صرف عبدالحمید زہری کی صحت یابی ہی مہروز کی مسکراہٹ کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ مہروز نے آج مجھے کہا کہ سب کے بابا دفتر جاتے ہیں لیکن روز گھر لوٹ کے واپس آتے ہیں لیکن ہمارے بابا کیوں نہیں آرہے؟ اب مہروز کو کیا معلوم کہ بغیر کسی جرم کے پچھلے تیرہ ماہ سے اسکے بابا کو زندان میں قید کر رکھا ہے۔ ہم پر نہ سہی لیکن اس ننھی سی جان پر رحم کرو۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.