نیوی اہلکاروں کو کراچی سے اورماڑہ لے جانے والی بس حادثے کا شکار۔
ڈرائیور ہلاک، 9 اہلکار زخمی۔ کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ سیکشن میں نیوی کے اہلکاروں کو اورماڑہ جناح نیول بیس تک پہنچانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے
پولیس کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیورناصربلوچ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ نیوی کے 9 اہلکار شدیدزخمی ہوگئے، حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی آرمی اور کوسٹل ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور انہیں طبی امداد کے لیے اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.