نصیراباد میں بائی پاس معاوضہ فنڈز میں 9 کروڑ سے زائد فنڈز کے غبن کا انکشافات-
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈیرہ مرادجمالی شہر میں بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے اکاوئنٹ میں 9 کروڑوں روپے سے زائد رقم منتقل کی تھی تاکہ زمین متاثرین کو ادائیگیاں کرکے بائی پاس کا کام شروع کیا جاسکے ۔
زرائع کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے بغیر کھاتے داروں کو مبینہ طور پر بڑی رقم ادا کردی ہے اصل زمینوں کے کھاتہ داروں نے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان روشن علی شیخ کو تحریری درخواستیں دیے رکھی ہیں جس پر انہوں نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ٹیم کو ڈیرہ مرادجمالی روانہ کردی۔
ٹیم نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے زرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بائی پاس کے 9 کروڑ روپے سے زائد رقم اور 90 لاکھ منافع کی رقم بھی من پسند طریقے سے ادا کی گئی ہے جبکہ بائی پاس کے کروڑوں روپے کی زمین کے متاثرین ادائیگیوں کےلیے درپد ہوچکے ہیں