کوئٹہ:
بلوچستان کے نامور فزیشن ڈاکٹر محبوب علی بلوچ بروز ہفتہ کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں دوران علاج وفات پا گئے-
وہ گزشتہ کئی عرصے سے خون کی بیماری میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ ہوا کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے-
ڈاکٹر محبوب علی ایک بلوچ دوست اور اچھے انسان کی حیثیت سے جانے جاتے تھے-
انکے دوست احباب اور انہیں جاننے والوں نے انکی انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور میڈیکل کی فیلڈ میں انکی خدمات کو اچھے الفاظ سے یاد کیا-