بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی ترجمان نے گزشتہ روز نال لغور زرد میں گھر میں گھس کر خواتین کو بد ترین تشدید کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھالاوان روایاتوں کی امین سرزمین ہے لیکن کچھ عاقبت نااندیشن لوگ روایات کو مسخ کرنے پر تلے ہوئے ہیں
جس کی واضح مثال خواتین پر بد ترین تشدد ہے ملزمان نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا اور اپنی جرم چھپانے کے لئے اب مختلف حربے استعمال کی جا رہی ہیں اس گھناونی جرم میں شامل ملزمان کی پشت پر طاقتور قوتیں ہیں جو بجائے گرفتار ہونے کی انتطامیہ کو انکھیں دیکھا رہی ہیں
ملزمان کی جانب سے نال میں روڈ بلاک جبکہ دوپہر میں صمند چیک پوسٹ پر روڈ بلاک اور فائرنگ کر کے اہلکاروں کو زخمی بھی کر دیاگیا ۔
ضلعی انتظامیہ خضدار اور نال بغیر کسی دباو میں آ کر جلد از جلد ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائے تاکہ کل کو کوئی اور طاقت ور کسی مظلوم پر ظلم نہ کر سکے اور روایات کو پامال کرنے کی ہمت نہ کرسکے.