گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان، بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز ، پبلک یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ،چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، بلوچستان اعلیٰ سرکاری آفیسران، بی این پی پارٹی کے مرکزی صوبائی رہنماءسمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین، وکلاءبرادری اور سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
بعدازاں گورنربلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کو بلوچستان کانسٹیبلری کا چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کیا۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ حاضرین اور شرکاءمیں گل مل گئے۔