وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی اور کوآرڈینیٹر شانیہ خان نے کہا ہے کہ رواں سال وفاقی حکومت کی جانب سے
ترقیاتی مد میں بلوچستان کو صرف 31 ارب روپے دیئے گئے ہیں،فنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ترقیاتی کام رُک گئے ہیں
،مہنگائی پورے ملک کا مسئلہ ہے،وزیر اعلی قدوس بزنجو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدام کررہے ہیں،یہ بات انہوں نے منگل کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔
وز یر اعلیٰ بلو چستان کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر قدوس بزنجو کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دیا جارہاہے، وزیراعلی کی
بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو رمضان میں ریلیف ملے، میڈیا ورکرز سمیت بلوچستان میں ایک لاکھ خاندانوں کو راشن دیا جائے گا۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلی میر عبد القدوس بزنجو ریلیف بچت بازاروں کی خود نگرانی کررہے ہیںسستا بچت بازاروں میں عوام کو عام مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیاءخوردنوش فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کو ترقی مدد میں بلوچستان کو اب تک 103 روپے دینے تھے۔
انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیسے نہیں دیئے جانے پر وزیر اعلیٰ نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1لاکھ سے زائد آٹا تھیلے سستا آٹا اسکیم کے تحت دیئے جائیں گئے خریدے گئے پنجاب سے تاحال آٹا بلوچستان کو نہیں دیا جارہا ہے
پنجاب حکومت خریدے گئے گندم فراہم کیا جائے تاکہ ہم عوام کو ریلیف فراہم کئے جاسکے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں وزیراعلی قدوس بزنجو بلوچستان کے عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.