بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مغربی بلوچستان کے دارالحکومت زاھدان و دیگر بلوچ علاقوں میں ایرانی فورسز کی جانب سے نہتے معصوم بلوچوں کے قتل و غارت گری اور انسانیت سوز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام مغربی بلوچستان کے بلوچ فرزندوں کے ساتھ حالیہ ایرانی حکومت کی جانب سے قتل و غارت گری کی مذمت کرتی ہے، یہ انتہائی شرمناک فعل ہے اس سے پہلے بھی وہاں کے بلوچوں مظالم کا شکار رہے ہیں اور انسانیت بنیادی حقوق کے حصول ‘ معاشی اور معاشرتی پسماندگی ‘ بدحالی ‘ ناانصافیوں کا سامنا کر رہے ہیں ‘ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ‘ غیر مناسب رویوں کی وجہ سے پریشان حال ہیں مختلف اوقات میں ان کے ساتھ استحصالی پالیسیاں روا رکھی گئی ہے- حالیہ دنوں میں انسانیت کشی سے بھی گریز نہیں کیا جا رہا ہے بلوچوں کی قتل وغارت گری اولمیہ کم نہیں اکیسویں صدی میں جہاں دنیا سماجی آزادی ‘ انصاف اور حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کر رہی ہے وہاں مغربی بلوچستان میں جو ناروا سلوک بلوچوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ایرانی حکومت کے ناروا سلوک کی پوری دنیا مذمت کر رہی ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں ‘ تہذیب یافتہ ممالک اس غیر انسانی اقدامات پر خاموش دکھائی نہیں دے رہے بی این پی احتجاج ریکارڈ کروا کر کہنا چاہتی ہے کہ بلوچوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک ختم اور بلوچوں کی نسل کشی بند کی جائے دیگر ایرانی عوام کی طرح مغربی بلوچستان کے عوام کو بھی حقوق دیئے جائیں معاشی اور معاشرتی حقوق ‘ تشخص ‘ زبان و ثقافت کو اہمیت دی جائے انہیں سماج کے تمام طبقات کے ساتھ برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے جائیں نہ کہ انہیں بروز طاقت کچلا جائے بی این پی ایران میں موجود بلوچوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں مغربی بلوچستان کے بلوچوں سمیت دنیا میں جہاں بلوچ آباد ہیں ان کی زبان ‘ تہذیب ‘ حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے کسی بھی ملک کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بلوچوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنائے ہم اپنا سیاسی کردار ادا کریں گے غیر انسانی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے طاقت کے ذریعے کسی قوم کو زیر نہیں کیا جا سکتا تاریخ گواہ ہے کہ ایسے اقدامات سے اقوام کو زیر نہیں کیا جا سکتا ہے فوری طور پر ایرانی حکومت اپنے رویہ میں تبدیلی لائے-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.