بلوچی زبان کے واحد اخبار روزنامہ نوائے وطن کوئٹہ کی ایڈیٹر محترمہ آمنہ پناہ جمعرات کو کوئٹہ میں انتقال کرگئیں۔
ان کی نماز جنازہ سبزل روڈ کوئٹہ میں ادا کردی گئی اور وہیں ان کی تدفین کی گئی۔
محترمہ آمنہ پناہ معروف شخصیت اور نوائے وطن کے بانی ایڈیٹر و مالک ملک محمد پناہ کی صاحبزادی اور منیر عیسی کی زوجہ تھیں۔
روزنامہ بننے سے قبل نوائے وطن ہفت روزہ اخبار تھی جسے غالباً انیس سو پچاس کی دہائی میں ملک محمد پناہ اور غلام محمد شاہوانی نے مل کر نکالا۔
نوائے وطن میں پانچ برس تک کام کرنے والے نوجوان اور بلوچ ادیب عبداللہ دشتی کے مطابق 2003 سے نوائے وطن ہفت روزہ سے روزنامہ بنادیا گیا اور مسلسل اس وقت سے بلا ناغہ اس کی اشاعت ہورہی ہے۔
نوائے وطن بلوچی زبان کی واحد اخبار ہے اور یہ کوئٹہ میں پرنٹ ہوتی ہے تاہم اخبار کی ریڈر شپ نہ ہونے کے برابر ہے۔
جس طرح بلوچ اپنی زبان کی پہلی اور واحد اخبار سے اغماض برتتے ہیں اسی طرح حکومت بھی اشتہار کی مد میں نوائے وطن کو نظر انداز کررہی ہے۔
نوائے وطن محترمہ آمنہ پناہ اور منیر عیسی کی کوشش اور ذاتی جدوجہد سے مسلسل چھپ رہی ہے۔
عبداللہ بلوچ کے مطابق اخبار کی اشاعت پرنٹ اور آن لائن دونوں صورتوں میں ہورہی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.