بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر عبدالرشید مینگل نے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز کرسچن کالونی مستونگ میں مسیح برادری کے معصوم بچوں پر مسلح افراد کی فائرنگ اور کمسن بچوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اس واقعے کو بزدالانہ فعل اور ناقابل برداشت عمل قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں بلوچستان نیشنل پارٹی ان خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ انھوں نے انسانی حقوق کمیشن سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نہتے معصوم بچوں پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.