بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ قبائلی تنازعات امن کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبائلی تنازعات اور تصفیہ طلب مسائل کو حل کیا جائے، اس حوالے سے صوبائی حکومت بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
Courtesy: Jang