بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بی این پی ضلع کوئٹہ کابینہ اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں گزشتہ دنوں معروف وبزرگ بلوچ قوم دوست سیاسی رہنماءیوسف مستی خان کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچ قومی تحریک اور بلوچستان کیلئے یوسف مستی خان کی ناقابل فراموش سیاسی وقومی جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم اوربلوچستان کے حقوق کیلئے وقف کرتے ہوئے جدوجہد میں گزاری اور طرح طرح اذیتیں وتکالیف کا سامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست قربانیوں کی جدوجہد کیا ،اجلاس میں کہا گیا کہ بی این پی سردار اختر جان مینگل کی مدبرآنہ قیادت میں اہل بلوچستان کے قومی حقوق کے حوالے سے جس اندازمیں جدوجہد کررہی ہے اور اسکی نتیجے میں آئے روز پارٹی کی مقبولیت اور پذیرائی میں اضافے کا سبب بن رہاہے لیکن چند مسترد شدہ عناصر جن کا کام صرف اور صرف اپنے ذاتی گروہی مفادات کے حصول ہیں اور وہ جھوٹ وفریب کے ذریعے یہاں کے باشعور لوگوں کے آنکھوں میں کسی بھی صورت دھول نہیں جھونک سکتے ہیں اور نہ ہی وہ حقیقت میں کامیاب ہونگے ایسے لوگوں کے کردار عمل اور گفتار سے یہاں کے باشعور عوام بخوبی واقف ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کو محض ووٹ حاصل کرکے اپنے اقتدار کی سیڑھی بنا کر اپنے خاندانوں اور قریبی رشتہ داروں عزیز واقارب کو مراعات سے نوازااور حقیقی کارکنان کوپس پشت ڈال دیا۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023