کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس دو روز 24اور25ستمبر مینگل ہاﺅس ریلوے سوسائٹی کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے کی جبکہ اجلاس کی کارروائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے چلائی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور ‘ بلوچستان ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر سیرحاصل بحث کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے امور زیر غور لاتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں سب سے پہلے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاءاللہ خان مینگل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے قراردار پیش کی جسے منظور کیا گیا مرکزی کابینہ اور مرکزی کمیٹی کے اراکین نے طویل سیاسی ‘ نظریاتی جدوجہد پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بزرگ سیاستدان سردار عطاءاللہ خان مینگل کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں-
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی نے اپنے بیان میں فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کا مرکزی قومی کونسل سیشن نومبر میں کوئٹہ میں منعقد ہوگا- بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل و غارت گری کے واقعات میں اضافہ ‘ سی ٹی ڈی کے ذریعے ماورائے قانون اقدامات کسی بھی صورت درست نہیں بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں اجلت میں مردم شماری قابل قبول نہیں خاص کر بلوچستان میں جہاں لاکھوں افغان مہاجرین آباد ہیں صاف و شفاف مردم شماری ممکن دکھائی نہیں دیتی’ بلوچستان بالخصوص مکران ڈویژن میں خواتین و بلوچ فرزندوں کی قتل و غارت گری کے واقعات باعث مذمت ہیں قانون کے رکھوالے خود قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات قابل قبول نہیں-
بزرگ سیاستدان بلوچ سرخیل سردار عطاءاللہ مینگل کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی کمیٹی میں قرارداد بھی منظور کی گئی- ‘ تربت‘ پنجگور ‘ مستونگ ‘ تمپ مکران کے دیگر علاقوں میں قتل و غارت گری کے واقعات کی جوڈیشنل انکوائری کی جائے ‘بلوچستان کے بارڈر تجارت کیلئے کھولے جائیں موجودہ دور حکومت میں عوام معاشی اور معاشرتی بدحالی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے –
بیان میں کہا گیا کہ افغانستان آزاد خودمختار ملک ہے افغان عوام کو اپنے فیصلے کرنے کا حق ہونا چاہئے بی این پی متحد ہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ یکجا ہو کر موجودہ صوبائی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں ‘ ناروا سلوک ‘ بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ کے برخلاف اقدامات پر ہر جمہوری راستہ اپنائے گی-
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023