انسداد پولیو سیل کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 12 اضلاع میں 14 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے جن میں کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ،چمن،مستونگ،چاغی،نوشکی،دکی،قلعہ سیف اللہ،لورلائی،ژوب،زیارت شامل ہیں۔
انسداد پولیو مہم بلوچستان میں جاری مردم شماری کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔
ترجمان انسداد پولیو سیل کے مطابق انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے لیے نئی تاریخ کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔