یونیورسٹی آف مکران میں متنازع وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف یونیورسٹی آف مکران کے طلباء گزشتہ ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں طلباء کی جانب سے یونیورسٹی کی مکمل تالہ بندی کی گئی ہے اور یونیورسٹی میں تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پور معطل ہیں طلباء نے یونیورسٹی آف مکران کے گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا ہے، طلباء کا موقف یہ ہے کہ پنجگور کی سرزمین پر ایسے شخص کو بطور وائس چانسلر کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے جو تنازعات کی زد ہو جس کے اوپر کئی اسکینڈلز ہوں جنہیں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر یونیورسٹی سے نکالا گیا ہو، متنازعہ وائس چانسلر کے خلاف طلبا کو پورے پنجگور سے ہرقسم کی حمایت حاصل ہے اس دوران پنجگور کے تمام سیاسی جماعتیں، طلبا تنظیمیں، سول سوسائٹیز اور دیگر ادارے بھی طلبا کی بھرپور حمایت میں ہیں-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.