یونیورسٹی اف مکران کی طالبات نے ایک پریس کانفرنس میں مالک ترین کو بطور وی سی قبول کرنے سے انکار کردیا- انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 دنوں سے یونیورسٹی بند ہے جس کی وجہ سے ہمارا تعلیمی سلسلہ منقطع ہے لیکن وی سی عوامی خواہشات اور طلبہ کے احساسات کے برعکس اس بات پر بضد ہیں کہ وہ ہر حال میں اس کرسی پر مسلط رہیں گے مگر پنجگور کی تمام سیاسی قیادت طلباء سول سوسائٹی نے ملکر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں مالک ترین کو بطور وی سی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اف مکران کی ایک ماہ مسلسل بندش سے تعلیمی سلسلہ منقطع ہوچکا ہے طلبہ وطالبات کا مستقبل دوا پر لگ چکا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس تمامتر صورت حال کے زمہ دار مسلط شدہ وی سی مالک ترین ہیں جسکی انا پرستی کی وجہ سے طلبہ ایک غیر یقینی مستقبل سے دوچار ہیں جب ایک علاقے کے عوام بشمول سیاسی قیادت انکی تقرری کے خلاف ہوں تو کوئی جواز نہیں بنتا کہ وہ کسی ادارے یا محکمہ پر مسلط ریے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج جاری ہے جب تک مالک ترین کی واپسی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم احتجاج پر رہیں گے- انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اف مکران کی طالبات اہنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں جو لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ چند لوگوں کا مسلہ ہے وہ پنجگور کے خیرخواہ ہیں اور نہ ان سے مذید خیر کی توقع ہے مالک ترین نے یونیورسٹی اف بلوچستان کو جس نج پر پہنچایا وہ سب کے سامنے ہے پنجگور کے طالبات چند سازشی عناصر کی خواہشات کو پنجگور کی مستقبل اور طلباء کے احساسات پر حاوی نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہحکومت وقت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مالک کو وی سی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے فوری اقدام کریں تاکہ یونیورسٹی اف مکران اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.