جبراً لاپتہ عبدالحمید بلوچ کی صاحبزادی بانک سعیدہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے لیے لگے کیمپ میں صحافی بھائیوں کو گزرتے دیکھ رہی تھی، کوئی ہماری طرف دیکھتا بھی نہیں، جو دیکھتا ہے مائیک لے کر آجاتا ہے، اس کی خبر کسی ٹی وی کسی فرنٹ میڈیا پر نظر نہیں آتی۔ شاید ہمارے پیاروں کے ساتھ میڈیا بھی زیر عتاب ہے۔ کیا ہماری قسمت میں روز پریس کلبوں پر دھرنے، جلسوں اور احتجاجوں میں شامل ہونا لکھا گیا ہے، یا ہم بھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے کا حق رکھتے ہیں؟۔ ہم عدالت سمیت تمام پرامن طریقوں کو اپنا چکے ہیں مگر ہر در پر مایوسی ہی ملی ہے۔ میں ملک کے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتی ہوں میرے لاپتہ والد عبدالحمید بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، تاکہ لوگوں کا ملک کے آئین اور قانون پر اعتماد بحال ہوسکے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.