سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے تربت میں پبلک لائبریری کی بندش پر رد عمل میں کہا ہے کہ تربت میں پبلک لائبریری کو دوبارہ کھولا جائے۔
انہوں نے کہا کہ لائبریری دماغ کے لیے ایک ہسپتال ہے۔ لائبریری کوئی عیش و آرام نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔
تربت کی پبلک لائبریری ضلع کیچ کے رہائشیوں کے لیے پبلک لائبریری تھی جہاں ہزاروں طلبہ مفت تعلیم حاصل کر کے اپنے مستقبل کو روشن بناتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے پبلک لائبریری 2020ءسے بند پڑی ہے، شہری تعلیم یافتہ ہونے کے بجائے آج کل نشے کے زیادہ عادی ہیں۔
لائبریری سے محروم ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل کی زندگی مکمل طور پر اجڑ چکی ہے۔ اس لیے ہم ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ضلع کیچ کے ڈی ای او اور متعلقہ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد از جلد پبلک لائبریری کو دوبارہ کھولا جائے۔