وڈھ:
بلوچ رہنماء کی نماز جنازہ جمعہ کے دن وڈھ میں ادا کی گئی- انکے لواحقین سمیت انکے چاہنے والے ہزاروں افراد نے انکی نماز جنازہ میں شرکت کی-
نماز جنازہ میں سندھ اور بلوچستان بھر سے ہزاروں افراد جن میں اراکین اسمبلی، سماجی و قبائلی عمائدین شامل تھے شریک ہونے آئے تھے- نماز جنازہ کی بعد انکی وصیت کے مطابق وڈھ ہی کے علاقے ‘خان ئنا خت لوہی’ کے مقام پر انکی تدفین کی گئی-
دنیا بھر سے سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنان اور مختلف طبقہ ہائے جات سے وابستہ افراد نے سردار مینگل کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور انکی وفات کو بلوچ قوم اور دیگر تمام محکوم اقوام کے لئے ایک سانحہ قرار دیا اور انکی سیاسی زندگی اور خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا-
بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل کی ایصال ثواب کے لئے وڈھ اور یو اے ای کی ریاست دبئی میں دعا و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے-
وڈھ میں اختر جان مینگل اور سردار اسد مینگل کی موجودگی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے-


جمعہ کے روز یو اے ای میں مقیم بلوچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بزرگ رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل کے فرزند میر جاوید مینگل اور میر بہاول سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سردار عطاء اللہ مینگل کو ان کی عظیم قومی و سیاسی کردار پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے آج بروز ہفتہ اور اتوار بھی تعزیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔


جبکہ کل بروز اتوار لندن میں سردار مینگل کی پوتے میر نوردین مینگل فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں گے-