بولان ندی میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلہ عارضی پل بہا کر لے گیا جس سے سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا راستہ منقطع ہوگیا۔
ڈی سی کچھی سمیع اللہ آغا کے مطابق بولان ندی میں سیلابی صورتحال ہے۔ عارضی راستہ بہہ جانے کے باعث سندھ اور بلوچستان کو ملانے والاراستہ منقطع ہوگیا ہے۔کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر گاڑیوں ، ٹرکوں اور بسوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
ژوب میں بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے بچہ زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ میں بھی تیز بارش کے باعث سٹرکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ڈیرہ بگٹی ،نوشکی اور چمن میں بھی شدید بارشیں ہوئی ہیں ، نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں اور ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
کوہلو میں سیلابی ریلہ آبادی میں داخل ہوگیا۔ لاسے زئی اورنکڑا ندی کے سیلابی ریلے کے باعث کوہلو ڈی جی خان شاہراہ بند ہوگئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کےدوران چمن 29، گوادر17، کوئٹہ 13، پشین 12، ژوب 10، پنجگور 9، لسبیلہ 5، خضدار4 اور تربت میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.