پی پی ایل سے متعلق تحفظات، حکومت بلوچستان نے 4 وزراءپر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کو سوئی گیس لیز معاہدے کی توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی، صوبائی کابینہ کا پی پی ایل کے رویہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا ۔
صوبائی کا بینہ نے پی پی ایل سے واجبات کی وصولی کے لیئے آئین اور قانون کے مطابق تمام ذرائع برے کار لانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی جس میں صوبائی وزرا سید احسان شاہ زمرک خان اچکزئی صوبائی مشیر نوابزادہ گہرام خان بگٹی اور پارلیمانی سیکرٹری توانائی میر عمر خان جمالی شامل ہیں۔
کمیٹی وزیراعظم اور پی پی ایل حکام سے ملاقات کریگی ۔
مزید انتظار کی بجائے پی پی ایل کو طے شدہ واجبات کی ادائیگی کے لیئے ٹائم فریم دیا جائے گامقررہ مدت میں واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.