اورماڑہ۔ اورماڑہ: پدی زر کے مقام پر سمندر سے آنے والے مشکوک بکسے میں برآمد کی گئی دولاشوں کو پولیس کی جانب سے ان کے ورثا سے رابطے کے بعد انکی رضامندی سے اورماڑہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک بکسے میں پڑی دونوں افراد کی لاشیں الحکیمی نامی کشتی کی کلاسیوں کی بتائی گئی ہیں جو حال ہی میں بحیرہ عرب میں لاپتہ ہوئی تھی، یاد رہے مشکوک بکسے میں لاشوں کے ساتھ عبدالحکیم کے نام کا ایرانی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا تھا۔