بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سریاب اور کچلاک میں عدالتوں کے قیام کے فیصلوں سے مقامی اور غریب لوگوں کے مسائل اور مشکلات آسانی اور خوش اسلوبی سے حل ہورہے ہیں اس سے پہلے سریاب اور کچلاک کے عوام کو اپنے مسائل حل کرنے کے لئے شہر کے وسط ڈسٹرکٹ کورٹ اور کچہری میں جانا پڑتا تھا اخراجات کے ساتھ ساتھ شدید ٹریفک کے لئے دشواریاں اور دیگر مسائل کا سامنا تھا کوئٹہ شہریوں کا ایک پرانا مطالبہ تھا کہ مقامی عدالتوں کی قیام سے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں کمی ہوگی۔یہاں کے عوام سریاب اور کچلاک میں عدالتوں کے قیام کے فیصلوں کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Latest on YouTube