آج شہید ملک ناز بلوچ کی دوسری برسی ہے- اس دن وقوع پزیر ہونے والے المیے پر فخر کا جذبہ دکھ پر حاوی ہوتا ہے۔ 26 مئی 2020 کی شب تربت کے علاقے سوراپ ڈنّک میں سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح افراد نے بلوچ خاتون ملک ناز اور اس کی بچّی برمش پر گولیاں برسادیں جس سے ماں اور بچی زخمی ہوگئیں ایک مسلح شخص اہلخانہ نے قابو میں کیا جبکہ دوسرے مسلح شخص اور ان کے سرغنہ کو پولیس نے اگلے دن گرفتار کیا، لیکن اس حملے میں ملک ناز جانبرنہ ہوسکیں جبکہ برمش بچ گئیں ۔ اس واقعے کے خلاف بلوچستان سراپا احتجاج ہوا۔

Latest on YouTube