سانحہ بیلہ گیس سلنڈر 19 سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع اور حکومت کی جانب سے معاوضہ کی فراہمی کے حوالے سے حب کے سماجی ورکرکامریڈ فقیر محمد بلو چ گزشتہ روز تن تنہا لسبیلہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے اور سانحہ بیلہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو معاوضہ فراہم کرنے کے مطالبات پرپوسٹر لسبیلہ پریس کلب کے سامنے آویزاں کردیا۔
بعدازان مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں وتنظیموں کے عہدیداران و اراکین و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھوک ہڑتال میں بیٹھے کامریڈ فقیر محمد بلوچ سے اظہار یکجہتی کیا اور حکومت سے سانحہ بیلہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین اور زخمیوں کو فوری معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔