کوئٹہ:
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کمیٹی کے اراکین صمند بلوچ، سید عدنان شاہ، شال زون کے جنرل سیکرٹری عاطف رودینی بلوچ، ابرار بلوچ، عامر بلوچ، وحید بلوچ، فہد آصف بلوچ، سہیل بلوچ اور دیگر ساتھیوں کے ہمرا ریڈ زون میں شہدا بارکھان کے لواحقین کی جانب سے جاری دھرنا میں آمد، لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کی-
اس موقع پہ تنظیم کے مرکزی کمیٹی کی رکن صمند بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بارکھان انسانیت سوز واقعہ ہے اس واقعہ کا ذمہ دار جہاں ایک طرف ایک درندہ سردار ہے وہی دوسری طرف ریاست کو بھی اس واقعے سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ریاست نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے کشت و خون کے پالیسی کو دوام بخشنے اور اپنی معاونت کے لئے ضمیر فروش سرداروں اور ڈیتھ سکواڈز کو بلوچ نسل کشی پہ مامور کیا ہے اور انہیں کشت و خون، اصلحہ و منشیات اسمنگلنگ و اغواکاری کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے-
ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ریاست اور اس کے مقامی معاونین کے خلاف بلوچ عوام اٹھ کھڑے ہو اور بلوچستان سے ہر قسم کی جبر کے خاتمے تک جدوجہد کریں-