بلوچستان کے مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے زیارت آپریشن میں پاکستان سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے 9 میں سے 5 افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں موجودگی کی تصدیق کردی۔ صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زیارت میں آپریشن کے دوران مارے گئے افراد کے نام مسنگ پرسنز کی لسٹ میں شامل تھے۔ آپریشن زیارت میں کرنل لئیثق اور کزن عمر جاوید کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ جس کی ردعمل میں سیکورٹی فورسز نے زیارت آپریشن میں 9 بلوچ مزاحمتکاروں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا- دوسری جانب اب تک ان 9 افراد میں سے 5 کے لواحقین نے تصدیق کی ہے کہ مارے جانے والے ان افراد کو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا تھا جس کے خلاف لواحقین نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا- لواحقین کا کہنا ہے کہ مارے گئے افراد سیکورٹی فورسز کی تحویل میں تھے جنھیں جعلی مقابلے میں قتل کرکے مزاحمتکار ظاہر کیا گیا-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.