رواں مردم شماری میں ضلع کیچ کی آبادی 14 لاکھ سے تجاوز کرگئی، 15 لاکھ تک پہنچنے کا امکان۔ رواں مردم شماری کے آخری دن 2 بجے تک محکمہ شماریات کے پاس اپ ڈیٹ شدہ ریکارڈ کے مطابق ضلع کیچ کی آبادی 14 لاکھ تک پہنچ چکی تھی، شماریات کے مطابق 30 ہزار گھرانوں کی انٹری تاحال باقی ہے رات تک اگر ریکارڈ آپ ڈیٹ ہوسکا تو ممکنہ طور پر ضلع کیچ کی آبادی 15 لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مردم شماری میں ضلع کیچ کی آبادی 9 لاکھ 10 ہزار تھی جبکہ اس بار عام طور پر ضلع کیچ کی آبادی کو 18 سے 20 لاکھ خیال کیا جارہا تھا تاہم مردم شماری میں سیاسی جماعتوں کی عدم دلچسپی کے سبب دشت، مند، تمپ، بلیدہ اور زامران کے سیکڑوں گھرانے شماری سے رہ گئے۔
گزشتہ مردم شماری سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی صرف نیشنل پارٹی نے اس معاملے میں متحرک کردار ادا کیا تھا اس بار بھی صرف نیشنل پارٹی کی مقامی قیادت سب سے زیادہ متحرک رہی اسی طرح چند یوسیز میں بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر اور چیرمین یوسی سنگ کلات ظریف زدگ جبکہ بلیدہ کے سٹی ایریا میں کیچ یکجہتی پینل کی طرف سے میر اسلم بلیدی کا زاتی کردار قابل ذکر رہا اس کے علاوہ کسی اور جماعت یا ان کی قیادت کا کوئی کردار نظر نہیں آیا۔