خضدار:
چیپٹر کے کورڈنیٹر ایڈووکیٹ ملک فرید احمد شاہوانی کی قیادت میں ایک وفد جس میں شمس الملک مندوخیل سلطان احمد ترین اور عبدالمنان شامل تھے ضلع خضدار کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران ضلعی انتظامیہ زمینداروں کیسکو اور محکمہ زراعت کے آفسران کے ساتھ ضلع خضدار میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے و ازالہ زمینداروں کو درپیش مسائل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیئے گئےاقدامات وغیرہ پر الگ الگ ملاقاتیں کیئے ملاقات میں زمینداروں نے اپنی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے انکی کھڑی اور تیارفصلیں تباہ ہوئیں ان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ہزاروں ایکڑ زمین بنجر بن گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان نقصانات کا درست طریقے سے سروے نہیں کیا گیا اور ان نقصانات کے ازالے کے لئے بھی ابھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
جہاں اراضیات بارش کے باعث ہونے والے نقصانات سے بچ گئے ہیں وہاں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو یومیہ پانچ سے چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو ناکافی ہے زمینداروں نے شکایات کئے کہ خضدار کے لئے آنے والی یوریا کھاد بھی کچھ منافع بخش تاجروں کی جانب سے افغانستان سمنگلنگ ہو رہی ہے زمینداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے وقت پر ہمیں بیج فراہم نہیں کی جاتی جس کے باعث ہم وقت پر فصیل کاشت کرنے سے قاصر ہیں جس سے زمینداروں کو پریشانی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ضلع خضدار میں بارشوں کے دوران زمینداروں یا عوام الناس کو جو نقصانات ہوئے ہیں ان کی تفصیل کے ساتھ سروے کرکے مکمل رپورٹ متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے ان نقصانات کے ازالہ کے لئے جونہی صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
ہم زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ شروع کرینگے حقداروں تک ان کا حق پہنچائیں گے بارشوں کے دوران جہاں انسانی جانوں کی نقصان ہوئی ہے وہاں لوگوں کو حکومت کی متعین کردہ رقم چیک کی صورت میں انہیں فراہم کر دیا ہی پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے وفد نے لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے متعلق کیسکو خضدار ڈویژن کے آفسران سے ملاقات کی اس موقع پر کیسکو آفسران کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے مگر خضدار میں زمینداروں سے جتنی وقت کا معاہدہ ہوا ہے اتنی ہی بجلی انہیں فراہم کیا جا رہاہے یومیہ چھ گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی گئی ہے اور حالیہ بارشوں کے دوران جہاں جہاں بجلی کے کھمبوں اور تاروں وغیرہ کو نقصان پہنچا تھا ان سب کو وقت پر ٹھیک کر دیا گیا ہے کیسکو ایک کاروباری ادارہ ہے عدم ادائیگی کی وجہ سے بعض زمینداروں کے کنکشن منقطع کر دئے جاتے ہیں جو ادائیگی کے بعد بحال کردئے جاتے ہیں کیسکو زمینداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بناتی ہے ہماری کوشش ہے کہ زمینداروں کو سولر سسٹم کی جانب راغب کریں وفد نے محکمہ زراعت کے زمہ داران سے بھی ملاقات کی محکمہ زراعت کے آفسران کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے زمینداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کی جا رہی ہے محکمہ کے پاس رجسٹرڈ زمینداروں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے اگر ہمیں اگائی کے لئے صرف 1400 بیگ دئے گئے ہیں۔
ہم حیران ہیں کہ گندم کے بیج کس طرح زمینداروں میں تقسیم کریں ضرورت اس بات کی ہے کہ ضلع کے لئے گندم کی بیج کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خضدار کو آفت زدہ علاقہ قرار دئے جانے کے بعد عوام اور زمینداروں کی دادرسی بھی اسی طرح سے کی جائے خضدار میں بارشوں کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ضلع میں ان نقصانات کا بہتر انداز میں سروے نہیں ہوا ہے۔
لہذا پورے علاقے کی سروے کرکے زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کا بہتر انداز میں ازالہ کیا جائے اور بجلی کی بل و بینک واجبات کو بھی معاف کیا جائے زمینداروں کو بینکوں سے قرضے دینے میں آسانی پیدا کی جائے اور یوریاں کھاد کی سمنگلنگ کو روک کر قیمتوں میں خاطرخواہ کمی لائی جائے ضلع کی زرعی فیڈروں میں بجلی کا دورانیہ بڑھائی جائے اور زمینداروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے فوری اقدامات کا آغاز کیا جائے زمیندار ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ملکی معشیت کو بہتر سمت دینے کے لئے ضروری ہیکہ ہر طرح سے زمینداروں کی مدد کی جائے ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ فصل کیکاشت میں ان کے لئے آسانیاں پیدا کئے جائیں۔
- زیارت: محکمہ جنگلات کی غفلت اور لاپرواہی سے ایف سی صنوبر کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں مصروف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی - March 24, 2023
- بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں 45 لاکھ افراد مشکل ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، آئی آر سی - March 24, 2023
- کوئٹہ سے سی ٹی ڈیکے ہاتھوں زیر حراست ماحل بلوچ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی - March 24, 2023