خضدار ۔خضدارمیں نامعلوم افراد نے ایک گھر سے خاتون کو اغوا کرلیا جس کے باعث مقامی لوگوں نے کراچی کوئٹہ آرسی ڈی شاہراہ احتجاجا بند کر دیا ہے۔/
مستونگ ۔مستونگ کے علاقے آماچ کلی حلیم آباد میں غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کے شوہر خیر جان اور سالے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے مسماة (گ ب) بنت غلام حیدر سکنہ آماچ اور بشیر احمد ولد محمد زمان سکنہ کونگڑھ کو قتل کردیا۔