عوامی شکایات موصول ہوئی کہ نجی بینکوں کے اے ٹی ایم مشینیں کئی روز سے بند ہیں جس سے عوام کو عید کے موقع پر مشکلات درپیش ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی کو بینکوں کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے تمام بینکوں کا جائزہ لیا اور تمام اے ٹی ایم مشینیں کھول دیے گئے- یو بی ایل رابعہ خضداری روڈ برانچ کے بینک منیجر کو لوگوں کے ساتھ غلط رویہ رکھنے اور اے ٹی ایم مشین کی ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرکے بینک کو سیل کردیا گیا-
Latest on YouTube