حب میں ٹرالر اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ آر سی ڈی ہائی وے لک بدوک کے مقام پر پیش آیا، جس کے باعث کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
رات گئے تک لاشوں کو کار سے نکا لنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ ٹریفک حادثے کے سبب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Courtesy: Daily Jang
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023