نیشنل پارٹی تحصیل حب اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار حب زون کی جانب سے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس ضلعی آفس حب میں منعقد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس کے آغاز میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی مظلوم و محکوم اقوام اور طبقاتی جبر، منصفانہ سماج کے لیے لازوال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری برائے انسانی حقوق واحد رحیم بلوچ، ضلعی رابطہ سیکرٹری صوفی محمد مٹھل، تحصیل جنرل سیکرٹری جان محمد پلال، بی ایس او پجار حب زون کے نائب صدر ندیم بلوچ، جنرل سیکرٹری شعیب بلوچ، نیشنل پارٹی تحصیل حب کے رابطہ سیکرٹری میرحسن مری، پریس سیکرٹری بشیر پیچوہو، بی ایس او پجار کے رہنما شمس بلوچ، حافظ رسول بخش، نیک محمدجمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہی کہ میرغوث بخش بزنجو کے مقصد جدوجہد انسانیت کی سربلندی پر مبنی تھا۔ ہر قسم کے استحصال کا خاتمہ اور مذہبی انتہا پسندی، قومی بنیاد پر جبر، صنفی امتیاز کا خاتمہ ہو۔ میر غوث بخش بزنجو کی جدوجہد نصف صدی پر محیط قربانیوں سے عبارت ہے۔ اپنی زندگی کے قیمتی پچاس سال زندانوں اور قلی کیمپ کی اذیتوں میں گزار دیے لیکن اپنے سیاسی اصولوں سے کبھی انحراف نہ کرتے ہوئے اپنے سیاسی موقف پر ڈٹے رہے۔ انکی سوچ و فکر پر گامزن ہوکر اپنی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.