بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی جانب دو روزہ بک اسٹال “مہرگڑھ کتاب کارروان” منعقد کیا گیا۔ بک اسٹال کے پہلے دن پروفیسر، ادیب، دانشور اور کتاب دوست احباب سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔
پہلے دن حب ڈگری کالج کے پرنسپل شمائلہ نے بک اسٹال کا دورہ کیا اور بساک کی کاوشوں کو سراہا۔ آج بک اسٹال کا دوسرا دن چل رہا ہے۔ جہاں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ہے۔
بک اسٹال میں شرکت کرنے والوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کہ بساک آئندہ بھی اسطرح کے کتب میلے کا انعقاد کرکے بلوچستان میں کتاب کلچر کو فروغ دے گی تاکہ بلوچ نوجوان معاشرتی اور سماجی برائیوں سے دور ہوکر کتاب اور قلم کی جانب رغبت حاصل کریں۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023