ذرائع کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی بلوچستان حکومت میں شامل ہونے پر غور شروع کردیا ہے دونوں جماعتوں بی این پی اور جمعیت علماءاسلام کے درمیان ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ دونوں جماعتوں نے حتمی مشاورت کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے وقت بھی مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر ہونے والی اہم ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، بی این پی مینگل کے قائد سردار اختر جان مینگل اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شریک تھے، جنہوں نے بلوچستان کے موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ بی این پی کے حکومت میں شامل ہونے پر بھی بات چیت کی ذرائع کے مطابق بی این پی نے اس حوالے سے جے یو آئی کے ساتھ مشترکہ لائحہ طے کرنے پر حامی بھرتے ہوئے حتمی مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں جے یو آئی اور بی این پی کی حکومت میں شامل ہونے کی خبریں سامنے آنے پر حکومت میں شامل چھوٹی جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی، تاہم دونوں جماعتوں کی جانب سے حکومت میں شامل ہونے سے متعلق اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.