پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ) کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم گوادر پہنچ گئی، جہاں اس نے جیونی کے ساحل پر موجود مردہ بلیو وہیل کا جائزہ لیا۔
جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ٹیم نے بلیو وہیل کے ڈھانچے کو محفوظ بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا، ٹیم بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ بنائے گی۔
یادرہےجیونی کے قریب بندری کے مقام پر ایک ہفتہ قبل مردہ بلیو وہیل نمودار ہوئی تھی۔