اسلام آباد: بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس آئین کی بنیاد پر یہ ملک کھڑا ہے یہ عوام اسی آئین کی بالادستی چاہتی ہے۔
افسوس اس ملک کے حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ نے اپنے جوتوں اور بوٹوں تلے اسی آئین کو روندا ہے،اگر کسی چھوٹے صوبے کی جماعت ہوتی تو کب کا اس کی قیادت کو لٹکا دیا جاتا ہے،فارن فنڈنگ کے الزام پر ہی عوامی نیشنل پارٹی پر پابندی لگا کر ان قائدین کو صوبوں تک محدود کردیا،انصاف کہاں ہورہا ہے؟ اگر کسی کے انصاف دیکھنا ہے تو بلوچستان کی حالت دیکھ لیں۔
جس ترازو میں انصاف فراہم کیا جانا تھا اس میں ہمارے بچوں کی لاشوں کے لوتھڑے، بزرگوں کی پگڑیاں اور خواتین کی عصمتیں تولی جاتی ہیں،جب تک مساوی حقوق فراہم نہیں کیے جاتے اس وقت یہ گاڑی آگے نہیں چلے گی۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023