سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ کئے گئے مذاکرات کی خلاف ورزی کی، کراچی سے جبری لاپتہ کئے گئے افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے مزید لوگوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کےترجمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گلشاد، سعود ناز سمیت دیگر لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کریں اور اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ان کو کورٹ میں پیش کریں۔
انہوں نے کہا لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم اس کے خلاف ایک منظم تحریک کا آغاز کریں گے اور اس کے خلاف اپنی آئندہ لائحہ عمل تیار کرکے احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کریں گے۔