کراچی سے جبری طور لاپتہ کئیے گئے شعیب احمد بلوچ کی بہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بھائی کی بازیابی میں مدد کی اپیل کی ہے- انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے پولیس اور سادہ وردی میں ملبوس اہلکاروں نے 29اپریل کو انکے گھر پہ چھاپہ مار کر انکے بھائی شعیب احمد بلوچ کو اپنے ساتھ لیجاکر لاپتہ کردیا- انہوں نے کہا ہمیں ہمارے بھائی کے بارے کوئی اطلاع نہیں ہے اور ہم انسانی حقوق کے اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ میرے بھائی کی بازیابی میں ہماری مدد کریں-
دوسری جانب یونیورسٹی آج تربت کے ایک طالب علم نے ٹویٹر پر اپنے ساتھی سٹوڈنٹ کی جبری گمشدگی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت میں ایم، اے بلوچی لٹریچر کے طالب علم کلیم شریف کو عید سے پانچ دن قبل تربت آبسر میں سیکورٹی فورسز نے جبرً اغوا کرلیا اور وہ ابھی تک لاپتہ ہیں- اور انکی صحت و حفاظت کو لیکر انکے دوست و خاندان کے افراد پریشان ہیں-
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023