بلوچستان عوامی پارٹی کے جان محمد جمالی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔
جان محمد جمالی کی جانب سے پانچ ارکان اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، نصیب اللہ مری اور بشریٰ رند نے بطور تجویز کنندہ کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
مقررہ وقت تک دیگر کسی امیدوار نے ان کے خلاف کاغذات داخل نہیں کروائے، جس پر سیکرٹری اسمبلی نے جان جمالی کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جان محمد جمالی 1998 میں وزیر اعلیٰ، 2006 ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جبکہ 2013 میں اسپیکر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے بلامقابلہ منتخب ہوکر عہدے کا حلف اٹھایا۔ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے میر جان جمالی کا نام فائنل کیا گیا تھا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے سبب سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے 24 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جام کمال کے استعفے کے بعد انکے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی تھی۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023