کوئٹہ:
بلوچستان اسمبلی کے رکن میر ظہور بلیدی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال حکومت نے دبئی ایکسپو 2021 میں محض اپنی ناکام حکومت کی تشہیر کے لئے صوبائی خزانہ سے 460 ملین روپے جاری کرائے ہیں جو کہ عوامی پیسے کا زیاں ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نئی صوبائی حکومت ایسے خورد برد پر گہری نظر رکھے گی اور عوامی دولت اور غیر ضروری خرچوں پر روک تھام عائد کریگی۔