بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ آج جامعہ پنجاب میں ایک غنڈہ گرد تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے جامعہ پنجاب میں بلوچ اور پشتون اسٹوڈنٹس پر حملہ کیا اور سائنس کالج سے غنڈوں کی بھاری تعداد جامعہ میں گُھس کر جامعہ کے طلباء پر بہیمانہ تشدد کیا جس کے باعث متعدد طلباء زخمی اور گرفتار ہوئے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء جو ہمارے قوم کی ترقی کا ضامن ہیں۔ لاہور پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے ہونے کے باوجود جمیعت کے غنڈوں کا بلوچ اور پشتون طلباء پر پُرتشدد طریقہ کار اختیار کرنا لاہور پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کمزوری کی عکاسی کرتی ہے۔ پولیس کا جمیعت کے غنڈوں کو گرفتار کرنے کے بجائے بلوچ اور پشتون طلباء پر لاٹھی چارج کرنا اور اُنہیں ہاسٹلز اور یونیورسٹی کے مختلف جگہوں سے گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر جمہوری عمل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلوچ اور پشتون طلباء پر تشدد افسوسناک اور قابل مذمت ہے ایک طرف بلوچوں اور پشتونوں کو آئین و قانون کی طرف بلایا جاتا ہے، دوسری طرف آئے روز اُن کی پروفائلنگ کی جاتی ہے، انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے ایک بنی بنائی سازش کے تحت بلوچ اور پشتون طلباء کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے مذمتی بیان کے آخر میں کہا کہ تاحال جمعیت کے غنڈوں پر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام بلوچ اور پشتون گرفتار طلباء کو رہا کیا جائے اور جامعہ میں بدامنی پھیلانے پر شرپسند عناصر جمعیت کے غنڈوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023